تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:17

پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ کی فلم شدھ دیسی رومانس کا ٹیزرجاری

جیو نیوز - ممبئی …یش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم "شدھ دیسی رومانس"کا نیاٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کیساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری(پری نیتی)اور راگھو(سوشانت)کے کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی اس فلم شدھ دیسی رومانس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے جو 13ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.