تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 21:32

رحمت النساء ناز کے مجموعہٴ کلا م ”زخمِ ہجراں“کا اجرااتوار کو ہوگا

جیو نیوز - بنگلور… برصغیر کی نامور شاعرہ،ماہر تعلیم اور سوشل ورکر، مرحومہ رحمت النساء ناز# کی پانچویں برسی کے موقع پراُن کے مجموعہٴ کلام ”زخمِ ہجراں“ کا اجرا، اتوار 7 جولائی 2013ء کو اُن کے پیدائشی شہربنگلور میں ہوگا۔اس تاریخی اجرا کا اہتمام مرحومہ کے چھوٹے بھائی سید ضیا الحق(ضیا# کرناٹکی) کے ادارہ برائے آرٹ،سوشل اور ادبی ترقی ”الصدا“ نے کیا ہے۔رحمت النساء ناز# 28جون 1932ء کو بنگلور، کرناٹک (سابق ریاست میسور،بھارت) میں پیدا ہوئیں۔میسوریونیورسٹی سے میٹرک کرنے کے فوراً بعد رشتہٴ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ وہ یکم جنوری1948ء کو اپنے شوہر اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ بنگلور سے ہجرت کرکے کراچی میں آئیں۔کراچی میں انہوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ایم اے بی ایڈ کرنے کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے منسلک ہوگئیں،وہ ریڈیو پاکستان کے ماہانہ مشاعروں سے لے کر شہر کی دیگر ادبی سرگرمیوں میں نامور شعرا کے ہمراہ بھر پور حصہ لیا۔اُ ن کا کلام پاکستان اور بھارت کے کئی اردو اخبارات میں باقائدگی سے چھپتا رہا۔کبھی مجموعہٴ کلام کو شائع کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔آخری دونوں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شدید خواہش پر حامی بھر لی۔ابھی کتاب کا کام ابتدائی مرحلے میں تھا کہ محترمہ شہید ہوگئیں۔ان کی شہادت اور چہلم پر ناز# صاحبہ نے دو نظمیں لکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا لیکن خود بھی سات مہینے بعد 9جولائی2008ء کو دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ پیدائشی وطن بھارت سے، اختیاری وطن پاکستان تک کے سفر میں جن حالات و واقعات اور مشاکل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں وہ اشعار کی صورت میں قلم بند کرتی رہیں۔ان کے کلام میں ایک طرف اپنوں سے جدائی کا درد ،تو دوسری جانب پاکستان سے شدید محبت کا بھرپور اظہار بھی موجود ہے۔کتاب کے دوسرے ایڈیشن کا اجرا بہت جلد کراچی میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.