28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:33
ہالی ووڈکی نئی ڈرامہ فلم" فاکس کیچر"کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم "فاکس کیچر "سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا پہلاٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سونی پکچرز کلاسک کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے اولمپک ریسلنگ چیمپیئن کے گِرد گھومتی ہے جس کا بھائی ایک نفسیاتی اور پاگل شخص کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے۔اولمپک ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ Mark Schultzکی حقیقی آٹو بائیوگرافی پر مبنی اس فلم کی کہانی" ای میکس" اور" ڈین فٹر مین" نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض" بینیٹ مِلّر"نے ادا کئے ہیں۔سنسنی سے بھرپور اس فلم میں چیننگ ٹیٹم سمیت اسٹیو کاریل،مارک روفالو اورونیزہ ریڈ گریو جیسے معروف ہالی ووڈ فن کاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جورواں سال کے آخر میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔