تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:47

جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد مچا دی کراچی میں دھوم

جیو نیوز - کراچی...... جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد مچا دی کراچی میں دھوم ۔ پاک جرمن روابط میں ثقافتی پل باندھنے کے تصور کو مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر موسیقی کو وسیلہ بنایا گیا مگر اس مرتبہ جرمن زبان میں۔ کئی انعامات اور ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اس بینڈ کا شما ر جرمن راک موسیقی کے ابھرتے ستاروں میں کیا جاتا ہے اور کراچی میں انکا یہ کانسرٹ ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ پانچ نوجوان اراکین پر مبنی ماتیو نامی اس انعام یافتہ راک بینڈ کا تعلق جرمنی کے مشرقی علاقوں سے ہےجو گزشتہ چند سالوں میں ملکی سطح پر مقبولیت حاصل کرتا اب پاکستان کے دورے پر ہے۔جرمن کونسلیٹ اور ثقافتی مرکز goethe کی جانب سے لاہور، کراچی کے تعلیمی اداروں اور اسلام آباد کے کونسل خانے میں پرفارمنس کے بعد راک بینڈ ماتیو بھارت کے مختلف شہروں کا رخ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.