تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:27

پولیو کےعالمی دن پر برقع ایونجر کی خصوصی قسط

جیو نیوز - کراچی......پولیو کے عالمی دن پربرقعہ ایونجر کی خصوصی قسط بھی سامنے آ گئی۔اس خصوصی قسط کا مقصد بچوں اور بڑوں میں پولیو سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ کارٹون مووی برقعہ ایونجر اب کے بار پولیو کے دشمنوں سے لڑنے کیلیےمیدان میں آگئی ہے۔ اس بار برقعہ ایونجر کا مقابلہ ایسے گروہ سے ہے جو پولیو ویکسین چراتا ہے۔ برقعہ ایونجر اپنی بہادری سے نہ صرف بچوں کی جان بچاتی ہے بلکہ پولیو کی ویکسین بھی بچوں تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.