24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:38
ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم’انٹرسٹیلر‘ کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم’ انٹرسٹیلر‘ (Interstellar)کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ کرسٹوفر نولن کی ڈائرکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے تیزی سے تباہ ہوتے سیارے کو بچانے کے لئے دوسری دنیاؤں کا سفر کرتے ہیں جس دوران انہیں غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پیرا ماؤنٹ فلمز اور وارنز بروز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7نومبر کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔