5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:54
ڈرامہ فلم"سیلف لیس"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک........ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار سر بین کنگلسے اور ریان رینلڈز کی سائنس فکشن ڈرامہ فلم"سیلف لیس"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار تارسم شنگھ کی اس فلم میں سر بین کنگسلے اور ریان رینلڈز کیساتھ مشیل ڈاکری، وکٹر گاربر، میتھیو گوڈ، ڈیرک لیوک اورنتھالی مارٹینزاہم کردار ادا کررہی ہیں۔ریم برجمین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک امیرترین شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے کی بعد طبی طریقہ کار سے گزرتے ہوئے اپنا شعور ایک نوجوان شخص میں منتقل کروادیتاہے جسکے بعد اس نوجوان کی زندگی مختلف موڑپر آکھڑی ہوتی ہے۔غیر معمولی کہانی لیے یہ ڈرامہ فلم سیلف لیس فوکس فیچرز کے تحت رواں سال31جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔