تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

خطے کے وسائل مل کر استعمال کرنے سے خوشحالی آ ئے گی، زرداری

جنگ نیوز -


دوشنبے...صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خطے کے وسائل مل کر استعمال کرنے سے خوشحالی آ ئے گی ، دوشنبے اور چترا ل کے درمیان زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا، تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبے میں چار ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن علاقے کے تمام ملکوں کے لئے ضرور ی ہے ، خطے کے ممالک قدری وسائل اور تکنیکی مہارت سے مالا مال ہیں جس سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور عسکریت کے خلاف کام کرنے کی ضرورت اور خطے میں قیام امن یقینی بنانا ضروری ہے۔ کانفرنس سے تاجکستان ، روس اور افغانستان کے صدور نے بھی خطاب کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.