تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:7

جنگ اور جیو کے ساتھ ہیں،اسفندیار،حامد میر دیانتدار صحافی ہیں،فضل الرحمن

جیو نیوز - پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی جنگ اور جیونیوز کے ساتھ ہے، شاید قدرت کوحامد میر سے پاکستان کے لئے کئی کام لینے ہیں جو6گولیاں لگنے کے بعد بھی انہیں نئی زندگی ملی۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں پاکستان میں حامد میر جیسے صحافی کم ہی ہیں۔اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر صحافی حامد میر کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی۔ حامد میر سے گفتگومیں اسفندیار ولی نے کہا کہ انشاء ا للہ بہت جلد آپ صحت یاب ہوں گے مگر آئندہ بہت محتاط رہنا ہوگا۔ اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی جنگ اور جیونیوزکے ساتھ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے حامد میر سے کہا کہ آپ کی صحت کے لیے بہت فکرمند تھا۔ ا للہتعالیٰ نے آپ کو نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر ایک دیانت دار اور پیشہ ور صحافی ہیں۔ پاکستان میں ان جیسے صحافی بہت کم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب حامد میر پر حملہ ہوا تو وہ برطانیہ میں تھے۔رابطے کی بہت کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.