تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:31

یقین دہانیوں کے بعد متحدہ رابطہ کمیٹی نے دھرنے کا فیصلہ موخر کر دیا

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ، پاکستان اور لندن کا ایک مشترکہ اجلاس پیر کی شام ہو ا، اجلاس میں ایم کیوایم کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات اور لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے کرائی جانے والی یقین دہانیوں پر غور کیا گیا،اجلاس میں کہاگیا کہ لواحقین کے کرب کا ازالہ لاپتا کارکنوں کی بازیابی ہی سے ممکن ہے،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسے عوام اور کارکنان کے جذبات کا بخوبی احساس ہے تاہم اس وقت ضبط و تحمل کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں،رابطہ کمیٹی کے مطابق سرکاری سطح پر کرائی جانے والی یقین دہانیوں کے بعد دھرنے کا فیصلہ فی الحال موخر کردیاجائے،رابطہ کمیٹی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کو مکمل کرے گی، ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.