راہ آسان ہو گئی ہوگی

راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی

پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تجھ پہ قربان ہو گئی ہوگی

تیری زلفوں کو چھیڑتی تھی صباء
خود پریشان ہو گئی ہوگی

موت سے تیرے درد _ مندوں کی
مشکل آسان ہو گئی ہوگی

ان سے بھی چین لوگے یاد اپنی
جن کا ایمان ہو گئی ہوگی

دل کی تسکین پوچھتے ہیں آپ
ہاں میری جان ہو گئی ہوگی

مرانے والوں پہ سیف حیرت کیوں
موت آسان ہو گئی ہوگی

Posted on Nov 26, 2012

راہ آسان ہو گئی ہوگی

راہ آسان ہو گئی ہوگی

راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تم پے قربان ہو گئی ہوگی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
تیری زلفوں کو چھیڑتے بھی صباء
خود پریشان ہو گئی ہوگی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
ان سے بھی چھین لو گے یاد اپنی
جن کا ایمان ہو گئی ہوگی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
موت سے تیرے درد مندوں کی
مشکل آسان ہو گئی ہوگی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
دل کی تسکین کا پوچھتے ہیں آپ
ہاں میری جان ہو گئی گی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
مرنے والوں پے سیف حیرت کیوں
موت آسان ہو گئی ہوگی
راہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی

Posted on Feb 16, 2011