گزر تے لمحوں مجھے بتاؤ

گزر تے لمحوں مجھے بتاؤ
کے زندگی کا اصول کیا ہے

اگر تمام ہاتھوں میں آئینے ہیں
تو کون کسی سے چھپا ہوا ہے

اگر سدا کا وجود کانوں سے منسلک ہے
تو کون خوشبو میں بولتا ہے

اگر سمندر کی حد ہے ساحل
تو کون آنکھوں میں پھیلتا ہے

اگر تمام چیزیں یہی ہیں
تو کون چیزوں سے ماورا ہے

کسے خبر بدلتی رُت نے
پُرانے پتّوں سے کیا کہا ہے

یہ کون بادل سے جا کے پوچھے
کے اتنے موسم کہاں رہا ہے

گزرتے لمحوں مجھے بتاؤ
کے زندگی کا اصول کیا ہے

Posted on Sep 12, 2012