پاس آؤ ایک التجا سن لو

پاس آؤ ایک التجا سن لو ،
پیار ہے تم سے بے پناہ سن لو ،
ایک تمہی کو خدا سے مانگا ہے ،
جب بھی مانگی کوئی دعا سن لو . .

ابتدا عشق کی ہوئی تم سے ،
تم ہو چاہت کی انتہا سن لو ،
بن تیرے جی نہیں سکوں گی میں ،
لوٹ آؤ ، میری صدا سن لو . .

دیکھ لو زندگی ادھوری ہے ،
نا رہو اور اب جدا سن لو ،
تم ، صرف تم ہو زندگی میری ،
سچ ہے سچ ہے با خدا سن لو ،

Posted on Aug 31, 2012