Object reference not set to an instance of an object.

در نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )

یہ سواری ہی بھلا کیا سکندری کیا ہے

در نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا گدا ہوں مجھے کمی کیا ہے

فدا نہ ہو جو نبی پر وہ امتی کیا ہے

جو گیت گئے نا ان کے وہ آدمی کیا ہے

در رسول پے لے چل جنون عشق مجھے

بغیر آقا کے گزرے وہ زندگی کیا ہے

تڑپ رہا ہے جو روزے کی حاضری کے لیے

اسی غریب سے پوچھو کے بے بسی کیا ہے

نبی کی شان کریمی نا ماننے والو !

مجھے بس اتنا بتا دو کے کافری کیا ہے

بڑا کرم ہے نیازی مدینے والے کا

کرم نا ہو جو نبی کا تو زندگی کیا ہے

Posted on Feb 16, 2011