کھجور کی پڈنگ

کھجور کی پڈنگ
اشیاء:
خشک کھجور دو پیالی
اسفنج کیک کے ٹکڑے دد پیالی
دودھ چار پیالی
چینی چار پیالی
مکھن ایک کھانے کا چمچہ
انڈے تین عدد(ہلکے پھینٹے ہوئے)
چینی دوکھانے کے چمچے
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
پانی ڈیڑھ پیالی
ونیلا ایسنس ایک کھانے کا چمچہ

ترکیب:
کھجوروں کو رات کو بھگو دیں پھر گھٹلیاں نکال دیں،ان کے ٹکڑے کرکے ٹین کے سانچے میں رکھیں،کیک کو تین منٹ کے لئے دودھ میں بھگو دیں۔چینی، مکھن،،نمک اور انڈے ملا کر خوب پھینٹ لیں۔پھر اسے کیک کے آمیزے میں شامل کرکے کھجوروں کے اوپر ڈال دیں۔ایک بڑے برتن میں پانی ابال لیں۔اس میں سانچا رکھ دیں۔سانچہ بندھا ہو اور آدھا ڈوبنا چاہئے تاکہ پانی اندر نہ جائے۔صرف بیس منٹ بھاپ میں پکائیں۔اب سانچے کو باہر نکال کر ٹھنڈاہونے پر کھولیں اور آہستہ سے ڈش سے نکالیں۔ساس کی تمام چیزیں کسی برتن میں ڈال کراچھی طرح ملائیں،پھر اسے ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب گاڑھا ہوجائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں اور ٹھنڈی ہی پیش کریں۔

Posted on Jun 14, 2011