میرا عشق میں برا حال کر

میرا عشق میں برا حال کر

میرے عشق کو نڈھال کر .
کبھی ہجر کو بھی وصال کر ،

میری آنکھ کو بینائی دے ،
میرے قلب کو اجال کر ،

مجھے درس دے تو فنا کا .
میرا عشق میں برا حال کر ،

مجھے دے سزا کوئی سخت سی ،
مجھے اس جہاں میں مثال کر ،

میری اصل صورت بگاڑ دے ،
کسی عشق بھٹی میں ڈال کر ،

مجھے بھی پلا کوئی ایسی شہ ،
کبھی میری آنکھیں بھی لال کر ،

وہ جو اس جہاں میں حلال ہے ،
کبھی اس جہاں میں حلال کر ،

Posted on Feb 16, 2011