سمیٹ لے

سمیٹ لے

سمیٹ لے چاہے جتنا سمیٹ لے
ابھی بھی ہے کچھ وقت لپیٹ لے

جانے کب چلی جائے یہ اجارہ داری
دیر نہ کر اب ، اٹھا اپنی یہ پلیٹ لے

خود کھا بریانی قورمہ اور تافتان
دوسروں کو کہہ صرف آملیٹ لے

اب جانے کون آئے ٹکٹ ملے نہ ملے
کچھ پڑھ لے اُٹھا تختی سلیٹ لے

ارمان پھر کبھی پورا ہو نہ ہو
بستر پر جا کر جتنا چاہے لیٹ لے

Posted on Feb 16, 2011