دیا خود سے بجھا دینا

دیا خود سے بجھا دینا
ہوا کو اور کیا دینا

کہیں اس طور سے ہنسنا
کے دنیا کو رلا دینا

کبھی اس رنگ میں رونا
کے خود پر مسکرا دینا

میں تیری دسترس چاہوں
مجھے ایسی دعا دینا

میں تیرا برملا مجرم
مجھے کھل کر سزا دینا

میں تیرا منفرد ساتھی
مجھے ہٹ کر جزا دینا

مجھے اچھا لگے محسن
اسے پا کر گنوا دینا

Posted on Oct 31, 2012