غزل تخلیق ہوتی ہے

غزل تخلیق ہوتی ہے

وفا کے روٹھ جانے پر غزل تخلیق ہوتی ہے

کبھی ساجن منانے پر غزل تخلیق ہوتی ہے

میں لفظوں کے سمندر میں ملا دیتا ہوں سوچوں کو

پھر ان کی یاد آنے پر غزل تخلیق ہوتی ہے

چمن میں رقص کرتی ہے صبح جب پھول کے آگے

تُو ان کے مسکرانے پر غزل تخلیق ہوتی ہے

مجھے آتا نہیں ہے شعر لکھنا ایک بھی لیکن

تمہاری یاد آنے پر غزل تخلیق ہوتی ہے . . .

Posted on Feb 16, 2011