اسی میں خوش ہوں میرا دکھ کوئی تو سہتا ہے
چلی چلوں کی جہاں تک یہ ساتھ رہتا ہے
زمیں دل یوں ہی شاداب تو نہیں اے دوست
قریب میں کوئی دریا ضرور بہتا ہے
نا جانے کون سا فقرہ کہاں رقم ہو جائے
دلوں کا حال بھی اب کون کس سے کہتا ہے
میری بدن کو نمی کھا گئی اشکوں کی
بھری بہار میں جیسے مکان گرتا ہے . . . !
Posted on Aug 01, 2012
سماجی رابطہ