تم ہاتھوں پے کہی نام میرا لکھ لینا

تم ہاتھوں پے کہی نام میرا لکھ لینا
تم دعا مانگنا مت ، حرف حرف دعا لکھ لینا


یاد آئے جو میری خاک بکھرنے کا سماں
سادہ کاغذ پے بس اک لفظ " ہوا " لکھ لینا


یاد نہیں رہتا تم کو بھی مجھے بھی ہر روز
آج تو یاد سے تم میرا پتہ لکھ لینا


عکس پہلے ہی کی مانند ابھی باقی ہے
ٹوٹنے والا کوئی آئینہ تھا لکھ لینا


یاد آئے جو ملاقات گزشتہ کوئی
ورق جان پہ تم اک شعر میرا لکھ لینا


تجھ سے بڑھ کر میرا منصب نہیں کوئی خاور
یعنی بے جرم ہی خود اپنی سزا لکھ لینا

Posted on Feb 16, 2011