فاتحین بیروت سے

تمہارے اوجِ تہذیب و ثقافت کا
زمانہ معترف ہے
اور میں بھی معترف ہوں
صرف یہ ننھا سا شکوہ ہے
کہ تم بے خانمانوں کے کلیجوں میں اترتی برچھیوں کو تو عجائب گھر میں
فن کارانہ اندازِ تناسب سے سجاتے ہو
مگر چھلنی کلیجے بھول جاتے ہو!

Posted on May 13, 2011