کیا فرق پڑتا ہے
ہوا بن کر بکھرنے سے
اسے کیا فرق پڑتا ہے
میرے جینے یا مارنے سے
اسے کیا فرق پڑتا ہے
اسے تو اپنی خوشیوں سے
ذرا بھی فرصت نہیں ملتی
میرے غم کے ابھرنے سے
اسے کیا فرق پڑتا ہے
اس شخص کی یادوں میں
چاہے روتے رہو لیکن
تمھارے ایسا کرنے سے
اسے کیا فرق پڑتا ہے . . . . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ