محبت کی قسم وہ ایسا نہیں تھا

محبت کی قسم وہ ایسا نہیں تھا

محبت کی قسم وہ ایسا نہیں تھا

وہ اپنا تھا مگر لگتا نہیں تھا

ناجانے کیوں نہ آیا مجھ سے ملنے

زمانے سے تو وہ ڈرتا نہیں تھا

تبسم کی بری عادت تھی اس کو

وہ مجھ کو دیکھ کر تو ہنستا نہیں تھا

میرے دل میں ہے اب تک اس کی الفت

وہ میرا تھا ، میرے جیسا نہیں تھا

Posted on Feb 16, 2011