یہاں سے اہدیت کی حدیں دور نہیں

یہاں سے اہدیت کی حدیں دور نہیں
یہی برف نظر آتی ہے تاحد نظر
سورج ہے نہ تارہ ہے ، نہ پَو ہے نہ شفق
کہ روشنی ہے، برف کی تاریکی ہے
یہی وہ اہدیت ہے کہ جس کی دُھن میں
جذبات و خیالات کی حدت کھو دی
اب وقت کے اس روضۂ یخ بستہ میں
بنیں گے تو مجاور ہی بنیں گے ہم لوگ

Posted on May 13, 2011