دل نے کسی کو دل سے چاہا

دل نے کسی کو دل سے چاہا

ایک بےقراری میں ڈوب کر ،
ایک مستی میں جھوم کر ،
محبت نے اپنا اظہار چاہا
زندگی میں پہلی بار
دل نے کسی کو دل سے چاہا ،

خواب بنے آرزو کی طرح ،
امید بنیِ زندگی کی طرح ،
ہر احساس نے اقرار چاہا ،
زندگی میں پہلی بار
دل نے کسی کو دل سے چاہا ،

اعتبار کا ہاتھ تھام کر
یادوں کو ہمراہ لے کر ،
اس معصوم نے بے اِخْتِیار چاہا ،
زندگی میں پہلی بار ،
دل نے کسی کو دل سے چاہا ،

ایک خوبصورت اطمینان کی طرح ،
تم ہوئے ہماری دعا کی طرح ،
ہم نے تمہیں ٹوٹ کر چاہا ،
زندگی میں پہلی بار
دل نے کسی کو دل سے چاہا . . .

Posted on Feb 16, 2011