محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے

محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے

کوئی جنگل میں جا ٹھہرے
کوئی بستی میں بس جائے
محبت ساتھ ہوتی ہے !

محبت خوشبوؤں کی لے
محبت موسموں کا دھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا مہ
محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تن

محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت چھلچھلاتے گرم سحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند

محبت دل !
محبت جان !
محبت روح کا درمان !
محبت موڑتی ہے .
اور کبھی جو دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو
محبت کانچ کی گڑیا ؟
فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جائے تو
محبت آبلا ہے قرب کا
اور پھوٹ جائے تو . .
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے

محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے !
محبت نیند کی رت میں حسین خوابوں کے رستوں پر
سلگتے ، جان کو آتے ، رتجگوں کی گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے

" محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے "

Posted on Feb 16, 2011