پورا دکھ اور آدھا چاند
حجر کی شب اور ایسا چاند
اتنے گھنے بادل کے پیچھے
کتنا تنہا ہوگا چاند
میری کروٹ پر جاگ اٹھے
نیند کا کتنا کچہ چاند
صحرا صحرا بھٹک رہا ہے
اپنے عشق میں سچا چاند
رات کے شاید ایک بجے ہیں
سوتا ہوگا میرا چاند . . . !
Posted on Jul 23, 2012
سماجی رابطہ