تم میری محبت ہو

تم میری محبت ہو

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمہی ہو بندگی میری تمہی میری عبادت ہو

تمھارے پیار نے دل میں امنگوں کو جگایا ہے
تمھاری مسکراہٹ نے مجھے جینا سکھایا ہے

تمہی ہو جینے کی وجہ تمہی میری ضرورت ہو
تمہی ہو بندگی میری تمہی میری عبادت ہو

نہیں اب کوئی بھی ارمان میرے دل میں تمہیں پا کر
میں یہ اقرار کرتا ہوں محبت کی قسم کھاکر

مجھے جو وقت نے بخشا وہ لمحہ خوبصورت ہو
تمہی ہو بندگی میری تمہی میری عبادت ہو

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمہی ہو بندگی میری تمہی میری عبادت ہو

Posted on Feb 16, 2011