ہائے وہ وقت جدائی کے تمھارے آنسو
گر کے دامن پہ بنے تھے جو ستارے آنسو
لال و گوہر کے خزانے ہیں یہ سارے آنسو
کوئی آنکھوں سے چرا لے نا تمھارے آنسو
تیری آنکھوں میں اگر ہوں تو ستارے آنسو
میری آنکھوں میں اگر ہوں تو بچھڑے آنسو
ان کو ناصر نا کبھی آنکھ سے گرنے دینا
ان کو لگتے ہیں میری آنکھ میں پیارے آنسو . . . !
Posted on Jul 25, 2012
سماجی رابطہ