مُعزز بن کے محفل میں اداکاری نہیں کرتا
میں چہرے پر کبھی جھوٹی انا تاری نہیں کرتا،
یہاں بہتر ہے اپنی زات کا ہمدرد ہو جانا،
زمانہ غم تو دے سکتا ہے غمخواری نہیں کرتا،
مُجھے موقع شناسائ کا ہُنر آیا نہیں اب تک،
جہاں مطلب نکلتا ہو سمجھداری نہیں کرتا،
میرا دُشمن میرے دستُور سے واقف نہیں شاید،
میں جِس کو دوست کہ دُوں اُس سے غدّاری نہیں کرتا،
Posted on Jan 10, 2013
سماجی رابطہ