آلو وڑے

آلو وڑے
اشیاء:
آلو 1 کلو
کالی مرچ(کٹی ہوئی) حسب ذائقہ
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 6 عدد
سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) 1 گٹھی
بیسن 2 پیالی
ہلدی(پسی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچ
لیموں 4 کھانے کے چمچے
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
آلوﺅں کو ابال کر کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنالیں اور اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ چھوٹے چھوٹے قوفتے کی طرح بالز بنا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔بیسن میں نمک، ہلدی، لال مرچ اور سفید زیرہ ڈالیں اور تھوڑا تھوڑاا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔ آلو وڑوں کو بیسن کے پیسٹ میں اچھی طرح ڈپ کریں۔ پھر کڑھائی میں تیل گرم کرکے آلو وڑوں کو اس میں گولڈن فرائی کرلیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted on May 25, 2011