اپنے آئینے پر اعتماد کریں

ہم میں سے اکثر خواتیں ان باتوں پر یقین رکھتی ہیں جو ان کے بارے میں لوگ انہیں بتاتے ہیں، وہ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتیں۔ نتیجہ؟
وہ بجائے اپنی شخصیت کو نکھارنے، سنوارنے کے مضحکہ خیزی کا نمونہ بن جاتی ہیں، دوسروں کی باتوں پر ضرور دھیان دیں لیکن ان پر اعتماد کرنے کی بجائے اپنی شخصیت کا آئینے میں خود جائزہ لیں اور ہر لحاظ سے تنقیدی جائزہ لے کر ان باتوں کو پرکھیں اور ان میں سے جو بات درست نظرآئے اسے ضرور اپنائیں وگرنہ آپ کا آئینہ آپ کو جس انداز میں آپ کے نقائص کی نشاندھی کررہا ہے اسی انداز پر اعتماد کریں اور اسی کے مطابق اپنے نقائص کو رفع کرنے کی کوشش کریں اور بصد کوشش ان پر قابو پائیں۔
اس طرح آپ کا اپنے اوپر اعتماد بڑھے گا اور آپ دن بدن مزید پرکشش اور دلربا ہوتی جائیں گی۔

Posted on Sep 27, 2012