منہ کی بدبو

نسخہ نمبر۱:
• سونف دس گرام، نرکچور 10 گرام۔ بڑی الائچی 10 گرام، زیرہ سفید 10 گرام، بالچھڑ 15 گرام، شکر 50 گرام۔
ان تمام اشیاء کو پیس کر باریک سفوف بنالیں، پھر اس سفوف میں شکر شامل کرلیں۔ چوتھائی گلاس پانی کے ہمراہ دن میں 2 بار لیں۔ انشاءاللہ منہ سے آنے والی بدبو دور ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر۲:
• عرقِ لیموں 25 ملی لیٹر لیں۔ اسے 120 ملی لیٹر پانی میں ملا لیں۔ دن میں دو بار اس پانی سے غرارے کریں۔ منہ سے بدبو دور ہو جائے گی۔

Posted on Jan 07, 2011