پرکشش خدوخال

ایسی شخصیت جس کی ایک ہی جھلک ہزاروں نگاہوں کو اپنی جانب کھینچ لے پُرکشش شخصیت کہلاتی ہے، اس کے دو اجزاء ہیں۔

پُرکشش خدوخال:
اللہ عزوجل کا عطاکردہ عطیہ! جس میں بظاہر نظرآنے والے مجموعی نقائص کو اپنی ذاتی کوشش اور محنت سے انسان رفع کرسکتا ہے۔
اس میں ورزش، آرائش کے مختلف انداز وغیرہ شامل ہیں۔
زیادہ بڑے نقائص کو پلاسٹک سرجری سے رفع کیا جاسکتا ہے۔
درحقیقت کشش انسان کے اپنے اندر کے احساسات و خیالات کی آئینہ دار ہے، اگر اس کے اپنے خیالات و احساسات عمدہ، صحت مند اور جاذبیت سے بھرپور ہیں تو اس کے چہرے کے خدوخال ہی اس کی عکاسی کا بخوبی انداز کرسکتے ہیں اور یہی کشش ہے جسے مقناطیسی کشش سے تعبیر کیا گیا ہے۔

آپ کی شخصیت کی دلربائی:
باتوں میں مٹھاس۔
اپنائیت۔
بے ساختگی پن۔
بناوٹ سے پاک۔
روشن دل پسند۔
چال ڈھال میں ایک وقار اور تمکنت۔
احساس کمتری سے پاک۔
اپنی ذات پر بھرپور اعتماد۔
ضرر رساں خیالات اور احساسات سے چھٹکارا۔
دوسروں کے دل موہ لینے کے لیے نئے انداز اپنانا۔
دوسروں کو معاف کردینے کی عادت اپنانا۔
غصے سے دور بھاگنا۔
ہمہ وقت باوقار بامسکراہٹ۔
دوسروں کا دل موہ لینے کا ڈھنگ جاننا۔
اپنی ذات کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اپنی ذات پر قدرے وقت خرچ کرنا۔

Posted on Sep 27, 2012