شخصیت کے خدوخال کو نمایاں کریں

دیوار کے ساتھ بالکل سیدھی کھڑی ہوجائیں۔
سر کو بالکل سیدھا رکھیں۔
کندھے، ایڑھیاں اور کولھے دیوار کے ساتھ لگے ہوں۔
اسی حالت میں مخالف دیوار تک آہستہ آہستہ چلیں۔
واپس اسی حالت میں آئیں۔
اس عمل کو آٹھ تا دس مرتبہ دھرائیں۔
اس طرح خدوخال کا بہترین نمونہ آپ اختیار کریں گی جس سے آپ کے اندر جاذبیت، نزاکت، وقار اور حسن پیدا ہوگا۔

احتیاط:
1: اس حالت میں کندھے بالکل جھکی ہوئی حالت میں نہ ہوں بلکہ بالکل سیدھی حالت میں ہوں۔
2: چال متوازن بغیر ڈگمگائے اور اپنے وجود میں خم پیدا کیے بغیر ہونا چاہیے۔
3: چھاتیاں تنی ہوئی رکھیں ان کو ڈھیلا نہ چھوڑیں۔
4: اپنا انداز چال اختیار کریں۔

یاد رکھنے کی بات:
اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کریں اور اپنے آپ کو نمایاں اُبھاریں۔

Posted on Sep 27, 2012