اروی کے خواص

• ورم اور چوٹ کے مقام پر اروی کو جوش دے کر شہد میں ملا کر لگانے سے آرام آجاتا ہے اور چوٹ کی وجہ سے ہونے والی سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔
• گرمیوں کے موسم میں عموماً منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔ بعض اوقات گرم اروی خشک کر کے باریک پیس لیں یہ سفوف تھوڑا تھوڑا منہ میں چھڑکیں چند بار کے استعمال سے چھالے ختم ہوجائیں گے۔
• جلدی امراض مثلاً خارش اور داد میں اروی کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ اگر کسی زخم سے خون بہہ رہا ہو تو اروی کے پتوں کا رس نکال کر پلانے اور متاثرہ جگہ پر لگانے سے خون بند ہوجاتا ہے۔
• بعض اوقات زیر جلد گلٹیاں اور گانٹھیں ہوجاتی ہیں۔ ان گلٹیوں کو گھلانے کے لئے اروی بہت مفید ہے۔ اروی کے پتے اور ڈنڈیاں لے کر ان کا رس نکال لیں۔ اس میں قدرے نمک ملا کر گلٹیوں والی جگہ پر لیپ کریں۔ چند بار کے استعمال سے گلٹیاں گھل جائیں گی۔
• بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اور نئے بال اگانے کے لئے اروی کے پتوں کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اروی کے پتوں کا رس بالوں میں لگانے سے بال گرنے بند ہوجاتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔ بھڑ یا اس قسم کا کوئی کیڑا کاٹ لے تو جلد میں بڑی تکلیف ہوتی ہے اور سوزش بھی ہوجاتی ہے اگر کاٹی ہوئی جگہ پر اروی کا رس لگا دیا جائے تو فوراً زہرا اتر جاتا ہے اور تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔

Posted on Dec 28, 2010