چاند گرہن کب لگتا ہے

روشنی کے سامنے آنے والی ہر کثیف اور ٹھوس شے کی طرح زمین بھی سایہ رکھتی ہے۔ زمین پر پڑنے والی سورج کی کی روشنی کے سبب بننے والا زمین کا سایہ جب چاند پر پڑتا ہے تو چاند گرہن کا سبب بنتا ہے۔
مکمل چاند گرہن مکمل طور پر روشن چاند کو لگتا ہے۔ اس دوران سورج زمین کے بالکل پیچھے ہوتا ہے، البتہ ایسا اتفاق کم ہی ہوتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار کسی قدر ٹیڑھا یا جھکائو دار ہے اس لیے چاند پر زمین کا سایہ کم ہی پڑتا ہے۔ چاند گرہن کے دوران چاند مکمل طور پر تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی چھن کر زمین تک پہنچتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل بھورے رنگ کا دکھائی دیتا ہے۔ چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹے پر محیط ہوسکتا ہے۔ گرہن مخصوص علاقوں میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں۔ چاند کا زمین سے اوسط فاصلہ 3٫84000 کلومیٹر ہے۔ چونکہ چاند کا مدار مکمل طور پر دائروی نہیں ہے اس لیے یہ فاصلہ گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔

Posted on Jun 26, 2012