سب سے گرم سیارہ کونسا ہے

نظام شمسی کا سیارہ وینس (Venus) سب سے گرم سیارہ ہے، اگرچہ یہ سورج سے زیادہ قریب نہیں ہے مگر اس کا درجہ حرارت پانچ سو درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جو زمین کی گرم ترین جگہ صحرائے صحارا سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ وینس سیارہ گیس کے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، یہ بادل کمبلوں کی طرح کام کرتے ہیں اور سورج کی حرارت کو اندر ہی رکھتے ہیں۔
خلائی جہازوں نے وینس پر پہنچ کر وہاں کے بارے میں معلومات اور تصاویر زمین پر بھیجیں۔ وینس کی سطح پر اُترے والے خلائی جہاز گرمی کی شدت کے باعث فوراً ہی تباہ ہوجاتے ہیں۔

Posted on Jul 07, 2012