امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ اور انوکھی پریڈ کا انعقاد ہوا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد اکٹھے ہوئے۔
انوکھی طرز کی یہ پریڈ مکمل طور پھولوں سے سجی ہوئی تھی جسے روز پریڈ یا گلابوں کی پریڈ کا نام دیا گیا تھا۔
کیلیفورنیا میں ہر سال منعقد ہونے والی یہ پریڈ 123 سال سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کو دیکھنے کے لئے ساڑھے 5 کلومیٹر طویل شاہراہ پر ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
اس رنگارنگ اور دلچسپ پریڈ میں اڑن طشتریاں اور اسی طرح کے انوکھے ماڈلز پھولوں سے تیار کئے گئے اور سڑک پر انہیں لوگوں کا دل محظوظ کرنے کے لئے گھمایا گیا۔
Posted on Jan 03, 2012
سماجی رابطہ