آپ انہیں ایک بار بے وقوف بنا سکتے ہیں مگر جب بڑے دوسری بار ایسا کریں تو چھوٹے بچے دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیں آتے۔
یہ بات کینیڈا کے ماہرین طب کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر کوئی بڑا شخص بچوں کو ایک بار بے وقوف بنا دے تو پھر وہ اس کے ساتھ رہنے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔
انسانی روئیے پر ہونے والی اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ چھوٹے بچے اعتبار اور ناقابل اعتبار ذرائع کے درمیان تمیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق بچے کسی شخص کے ماضی کو ذہن میں رکھ کر بہت کچھ سیکھتے ہیں، خصوصاً بچے ایسے افراد سے کچھ بھی سیکھنا پسند نہیں کرتے جسے وہ ناقابل اعتبار سمجھتے ہیں۔
اس سلسلے میں محققین نے 13 سے 16 ماہ کے بچوں کو ایک کنٹینر میں ڈبے رکھ کر دیئے جن میں کچھ میں کھلونے اور کچھ خلای تھے۔
اس تجربے کے بعد 61 فیصد بچوں نے دوبارہ اس تجربے کا حصہ بننے سے انکار کردیا کیونکہ وہ اسے ناقابل اعتبار سمجھتے تھے۔
بچے قابل اعتبار شخص کو پہچاننے کے قابل
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ