دنیا کی پہلی الیکٹرانک ٹرین

ریل گاڑی میں ہونے والی تبدیلیوں نے اسے جدید دور کی تیز سواری بنادیا ہے۔ لیکن دنیا کے پہلے الیکٹرک سے حرکت کرنے والے انجن کا ڈیزائن ایک جرمن سائنسدان وارٹروون سیمنز نے بنایا تھا۔ اس انجن کو پہلی مرتبہ برلن شہر میں ہونے والی نمائش میں 1879ء میں رکھا گیا تھا۔ اس نمائش میں الیکٹرانک انجن کے ذریعے دنیا بھر سے آتے ہوئے تیس سیاحوں کو سیر کروائی جس کے لیے مخصوص ٹریک تیار کیا گیا تھا۔ 1883ء میں الیکٹرک ریلوے کا نظام انگلینڈ کی کمپنی ووکس الیکٹرک ریلوے نے برائیٹن کے ساحلی علاقے میں تیار کیا۔ جس وقت اسے عام لوگوں کے لیے کھولا گیا یہ وہاں کی عوام کے لیے بے انتہا دلچسپی اور حیرت کا باعث بنی لیکن آج بھی ایک لمبا عرصہ گزرجانے کے بعد باوجود یہ ریلوے لائن ساحل کے ساتھ بسنے والے ٹائون کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی دلچسپی کا محور بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ عوامی ٹرانسپورٹ کے طور پر باقاعدہ الیکٹرک ریل کا استعمال 1890ء میں لندن کے زیر زمین راستے میں کیا گیا جب کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد لمبے راستے طے کرنے کے لیے الیکٹرک ٹرین کا استعمال بہت عام ہوا۔

Posted on Jun 02, 2012