حاملہ مرد

ایک امریکہ ڈاکٹر سیسل جیکبسن جنہیں اپنے جرثوموں میں سے 75 بے اولاد عورتوں کو مصنوعی عمل سے حاملہ کرنے کے الزام میں مارچ 1992ء میں قید کی سزا ہو گئی تھی اس کے بارے میں حیرت انگیز اطلاع نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ واقعات کے مطابق جب ڈاکٹر سیسل جیکبسن 1960ء میں میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں ملازمت کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے ایک قریبی ساتھی ڈاکٹر برنر کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک عورت کے جرثوموں کی مدد سے ایک نوجوان کو حاملہ بنانے میں انوکھا کامیاب تجربہ کیا تھا ڈاکٹر سیسل جیکسن نے انکشاف کیا ہے کہ علم الحیات کی رو سے کسی مرد کا حاملہ ہونا ممکن ہے برطانوی ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کسی بھی صحت مند عورت کے جرثومے کی مصنوعی نسل کشی کے عمل سے کسی بھی مرد کو حاملہ بنایا جاسکتا ہے۔

Posted on Apr 15, 2011