آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھر میں خوفناک مگرمچھ گوشت کھانے کی جلد بازی میں اپنے 2 دانتوں سے محروم ہوگیا۔
سڈنی سے 70 کلو میٹر دور واقع ایک چڑیا گھر میں ملازم گھاس کاٹتا ہوا تالاب کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تالاب میں موجود ایلوس نامی مگرمچھ گھاس کاٹنے والی مشین کو ہرن کا گوشت سمجھ کر اس پر جھپٹ پڑا اور اسے تالاب میں گھسیٹ کر لے گیا۔
مگر مچھ کو یہ شکار اس وقت بہت مہنگا پڑ گیا جب مشین کو گوشت سمجھ کر چبانے کی کوشش نے اسے 2 دانتوں سے محروم کر دیا۔
یہ مگرمچھ پہلے بھی ایسی حرکتیں کرکے چڑیا گھر انتظامیہ کے لئے مسائل پیدا کر چکا ہے مگر اس سبق کے بعد لگتا ہے کہ وہ بھی بھیگی بلی بن ہی جائے گا۔
Posted on Dec 30, 2011
سماجی رابطہ