برطانیہ میں ایک پانڈا بھی خواتین کا حصہ بن گیا اور اسے ویمن آف دی ائیر قرار دے دیا گیا۔
جی ہاں یہ حیرت انگیز فیصلہ برطانیہ کے معروف نشریاتی ادارے بی بی سی نے کرتے ہوئے 2011ءکی 12 ممتاز خواتین شخصیات کے ناموں میں ایک پانڈا کو شامل کرکے کیا۔
نشریاتی ادارے نے 2011ءکے 12 ماہ کے لئے خواتین کو منتخب کیا ہے، اس انتخاب کے لئے کسی مہینے میں سب سے زیادہ شہ سرخیوں میں رہنے والی خاتون کا معیار مقرر کیا گیا تھا۔
اس فہرست میں امریکی رکن کانگریس گیبرئیلا گیفورڈ، برازیلین صدر ڈلما روسوف، کیٹ مڈلٹن کی بہن پیپا مڈلٹن اور دیگر نام شامل ہیں۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ چین سے ایڈنبرگ آنے والا پانڈا سویٹی کو بھی ماہ دسمبر کے لئے یہ اعزاز دے دیا گیا ہے۔
بی بی سی کے اعلان نے برطانوی عوام کو مشتعل کر دیا ہے اور ایک صاحب نے اپنے ٹیوئیٹر اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ بی بی سی کو کھیلوں کی دنیا میں تو کوئی خاتون مل نہ سکی مگر وہ ایک پانڈا کو ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہوگیا ہے۔
پانڈا بھی ویمن آف دی ائیرقرار
Posted on Dec 30, 2011
سماجی رابطہ