• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
    In Featured - On September 22, 2024
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
    In Featured - On August 10, 2014
  • مرغی کا گوشت پکانے سے پہلے دھونا صحت کیلیئے خطرناک
    In Health - On June 19, 2014
  • تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان
    In Featured - On May 28, 2014
  • خواتین کی شاپنگ کا انوکھا انداز
    In Featured - On May 23, 2014
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • جرمنی شمسی توانائی کا بوم
  • Next
  • Previous

جرمنی شمسی توانائی کا بوم

سولر انرجی کی جرمن ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت شمسی توانائی کے ایک اعشاریہ تین ملین یونٹس کام کر رہے ہیں۔ ان یونٹس کی مدد سے آٹھ ملین گھروں کی توانائی کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2011ء کے مقابلے میں سولر انرجی کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جرمنی میں یکم جنوری سے قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جانے والی توانائی پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس مد میں3.6 یورو کلو واٹ فی گھنٹہ ادا کرنے ہوتے تھے لیکن اب نئے ضوابط کے مطابق 5.3 یورو کلوواٹ فی گھنٹہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر چار افراد پر مشتمل ایک خاندان سال میں پانچ ہزار کلو واٹ بجلی استعمال کرتا ہے تو اسے بجلی اور بنیادی دیکھ بھال کے لیے 1450 یورو ادا کرنے پڑیں گے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 160 یورو زیادہ ہیں۔ یہ تقریباً 12 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

جرمنی میں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کی زبردست کوششیں جاری ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چند برسوں کے دوران ہی توانائی کے قابل تجدید ذرائع کا شعبہ جرمنی کے اندر ایک بڑے اقتصادی عنصرکی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل توانائی سے متعلق اپنی پالیسی بیان کر چکی ہیں۔ اس کے مطابق ملک کے زیادہ تر جوہری بجلی گھر2021ء تک بند کر دیے جائیں گے۔ اس دوران بجلی کی قلت کی صورت میں صرف تین جوہری پلانٹس کام کرتے رہیں گے۔ تاہم 2022ء میں یہ ایٹمی بجلی گھر بھی بند کر دیے جائیں گے۔

جرمنی میں سولر انرجی کی وفاقی ایسوسی ایشن BSW کے سربراہ کارسٹن کُونِج کے بقول گزشتہ تین برسوں کے دوران سولر انرجی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ’’ جرمنی نے سولر انرجی کے استعمال کی جو فصل بوئی تھی وہ اب تیار ہو چکی ہے اور اسے اب کاٹنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں سولر انرجی کے یونٹس کی تنصیب پر کافی اخراجات آتے تھے تاہم اب یہ کم ہو کر نصف رہ گئے ہیں۔

BSW کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں صرف پانچ فیصد ضروریات شمسی توانائی سے پوری کی جا رہی ہیں۔ اس ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ اس شرح کو 2020ء تک دس فیصد تک پہنچایا جائے جبکہ 2030ء تک توانائی کی بیس فیصد ضروریات سولر انرجی سے پوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

Posted on Jan 02, 2013

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.