• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
    In Featured - On July 02, 2014
  • تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان
    In Featured - On May 28, 2014
  • خواتین کی شاپنگ کا انوکھا انداز
    In Featured - On May 23, 2014
  • سبز چائے کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید
    In Featured - On May 12, 2014
  • ٹیبل ٹینس کی ماہر بلی کی قابل دید پھرتیاں
    In Featured - On March 27, 2014
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • مرغی کا گوشت پکانے سے پہلے دھونا صحت کیلیئے خطرناک
  • خواتین سال میں ایک ماہ بنائو سنگھار کیلئے پریشان رہتی ہیں
  • منتخب

  • منتخب
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف خبریں
  • شرط شاعری
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • انتہائی باریک برقی سرکٹ کی تیاری
  • Next
  • Previous

انتہائی باریک برقی سرکٹ کی تیاری

جاپانی ماہرین نے ایک انتہائی باریک اور کثیر المقاصد برقی سرکٹ بنایا ہے ۔ اس سرکٹ کی مدد سے مصنوعی انسانی اعضاء سمیت مختلف طبی معاونتوں کی تیاری اور ان کی کارکردگی کو زیادہ موثر اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس الیکٹرک سرکٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے جاپانی ماہرین کی ٹیم کے مطابق یہ سرکٹ نہایت لچکدار ہے۔ اس کی موٹائی ایک عام کاغذ کی موٹائی کا پانچواں حصہ ہے اور اس سرکٹ کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپانی ڈویلپرز کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ سرکٹ دماغ سے سگنلز وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سرکٹ کو مصنوعی انسانی اعضاء کی تیاری میں استعمال کیا جائےگا، جس سے ان کی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
اس نئے سرکٹ کے حوالے سے ایک اور دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ اس کی مدد سے انسانی جسم کے درجہ حرارت، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور انسانی جسم میں چلنے والی تمام طرح کی برقی لہروں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا سکیں گی۔
یہ مائیکرو سرکٹ یونیورسٹی آف جاپان سے تعلق رکھنے والے محققین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک سائنسدان نے بتایا کہ یہ چپ اتنی باریک ہے کہ اسے انسانی منہ میں ’تالو‘ کے ساتھ چپکایا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی شخص چاہے تو محض اپنی زبان ہلا کر سگنلز بھیج سکتا ہے۔
سائنسی جریدے نیچر میں چھپنے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں پروفیسر تاکاؤ سومیا کہتے ہیں کہ یہ سرکٹ ایسا ہے کہ اسے انسانی جسم کے کسی بھی حصے کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے اور یہ معمول کے کاموں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔
صحت کی دیکھ بھال کے لیے بنائے گئے حساس آلات عام طور پر سیلکان یا کسی دوسرے سخت مادے سے تیار کئے جاتے ہیں اور استعمال کرنے والے کے لیے باعث تکلیف ہوتے ہیں۔ یہ نئی چپ ذہنی تناؤ میں کمی حتٰی کہ اس کو ختم کرنے کے کیے بھی استعمال کی جاسکے گی۔
ان مائیکرو چپس کو کثیرالمقاصد قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نئی تحقیق سے طبی دنیا کے بہت سے حل طلب مسائل اب زیادہ بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے۔ تاہم پروفیسر سومیا کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے بہت کام ہونا باقی ہے۔
اس مائیکروچپ کو ابھی انسانی جسم کے ساتھ موافق بنایا جانا باقی ہے۔ اس سرکٹ کو برقی رو کی مسلسل فراہمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے

Posted on Jul 29, 2013

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

  • مارچ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2023 Urdu All Rights Reserved.