• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
    In Featured - On September 22, 2024
  • سگریٹ کا دھواں انسانی صحت کیلئے خطرناک
    In Featured - On January 29, 2013
  • ماہرین لچکدار موبائل بنانے کی تیاریوں میں مصروف
    In Featured - On December 03, 2012
  • بچے اگر خوف سے جاگ جائیں تو کیا کریں
    In Featured - On September 26, 2012
  • کراچی دنیا کا سب سے غریب پرور شہر
    In Featured - On February 16, 2012
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • جسم میں انسولین کے خلاف مدافعت سے بچنا آسان
  • Next
  • Previous

جسم میں انسولین کے خلاف مدافعت سے بچنا آسان

کھانے پینے کی غیر صحتمندانہ عادات، وزن میں زیادتی اور ناکافی ورزش کے باعث جسم میں انسولین کے خلاف مدافعت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ تاہم خوراک اور لائف اسٹائل میں تبدیلی کے ذریعے اس مدافعت کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔
جرمنی کے معالجین برائے امراض باطنیہ یا Internists کی ایسوسی ایشن BDI کے صدر وولف گانگ ویزیاک Wolfgang Wesiack کے مطابق، ’اس مقصد کے لیے آپ کو چینی اور سفید آٹے جیسے سادہ کاربوہائیڈریٹس کی بجائے چوکر نکالے بغیر آٹے کی مصنوعات، پھل اور سبزیاں استعمال کرنی چاہییں۔ اس طرح کی خوراک سے انسانی خون میں شوگر بتدریج شامل ہوتی ہے، اس لیے اس شوگر کو انسانی جسم کا حصہ بنانے کے ضروری عمل کے لیے لبلبے کو درکار انسولین ایک ہی وقت میں یکلخت پیدا نہیں کرنی پڑتی۔

طبی ماہرین کے مطابق بلا ناغہ ورش انسولین کے لیے عدم حساسیت سے بچاؤ یا اس میں تعطل کے لیے بہت زیادہ اہم ہے۔ ان ماہرین کے مطابق روزانہ 45 منٹ کی ورزش اس مقصد کے لیے مثالی ہے، بھلے اس کے لیے ایک مکمل ٹریننگ شیڈول پر عمل نہ بھی کیا جائے۔ تیز چلنا، سیڑھیاں چڑھنا اور سائیکل چلانا بھی درکار ورزش کی ہی مد میں آتے ہیں۔
گر کوئی فرد ایک ہی وقت میں بہت زیادہ خوراک کھاتا ہے یا ایسے مشروبات استعمال کرتا ہے جن میں دیگر غذائی ضروریات کی نسبت شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہو اور بہت کم ورزش کرتا ہے تو اس میں انسولین کے خلاف مدافعت بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ BDI کے مطابق اس کا نتیجہ خون میں شوگر لیول بڑھنے کی صورت میں نکلتا ہے، جس سے پینکریاز یعنی لبلبے کو انسولین کی زیادہ مقدار پیدا کرنی پڑتی ہے۔

خون میں شوگر لیول کی مسلسل زیادتی کا نتیجہ دراصل انسولین کے حوالے سے عدم حساسیت کی صورت میں نکلتا ہے اور جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کا ابتدائیہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم BDI کی طرف سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر خون میں شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھا جائے تو ذیابیطس سے بچا جا سکتا ہے۔

Posted on Jul 10, 2012

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.