• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
    In Featured - On September 22, 2024
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
    In Featured - On August 10, 2014
  • مرغی کا گوشت پکانے سے پہلے دھونا صحت کیلیئے خطرناک
    In Health - On June 19, 2014
  • تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی لگانے کا اعلان
    In Featured - On May 28, 2014
  • خواتین کی شاپنگ کا انوکھا انداز
    In Featured - On May 23, 2014
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • ناسا کا اگلا مریخ مشن مشکلات کا شکار
  • Next
  • Previous

ناسا کا اگلا مریخ مشن مشکلات کا شکار

امریکی خلائی ادارے ناسا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ادارے کو اسی سال موسم سرما کے آغاز پر نظام شمسی میں زمین کے قریب ترین سیارے مریخ کی طرف اپنے اگلے مشن کی روانگی سے قبل شدید نوعیت کے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔


لاس اینجلس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکی خلائی تحقیقی ادارے کے انسپکٹر جنرل کی تیار کردہ جو رپورٹ بدھ کے روز جاری کی گئی، اس میں کہا گیا ہے کہ اگر خلائی سفر کے اس منصوبے پر طے شدہ پروگرام کے مطابق اس سال نومبر تک عمل درآمد مقصود ہے، تو امریکی حکومت اور ناسا کے اعلیٰ عہدیداروں کو لازمی طور پر اس مشن کے لیے مزید مالی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔

امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ اگرچہ ناسا کے ماہرین اور مریخ مشن کی ذمہ دار اعلیٰ شخصیات نے ان مسائل کے زیادہ تر حل تلاش کر لیے ہیں، جن کی بناء پر اس مشن کی روانگی میں دو سال کی تاخیر ناگزیر ہوگئی تھی تاہم اس سلسلے میں ناسا کو ابھی بھی کافی زیادہ مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

ناسا کے مریخ مشن کو کافی عرصے سے جدید ترین خلائی آلات کی تیاری سے متعلق ایسی مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے، جن کی بدولت نہ صرف اس مشن کی بر وقت روانگی میں بڑی دیر ہو گئی بلکہ اس پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ شروع میں اس مشن پر اٹھنے والی مجموعی لاگت کا اندازہ 1.6 بلین ڈالر لگایا گیا تھا۔ اب یہی لاگت 50 فیصد سے زائد کے اضافے کے ساتھ کم از کم بھی 2.5 بلین ڈالر ہو چکی ہے۔

ناسا کے نئے مریخ مشن پر جو خلائی گاڑی بھیجی جائے گی، اسے Curiosity کا نام دیا گیا ہے، جو اسی مہینے امریکی ریاست کیلی فورنیا سے فلوریڈا پہنچا دی جائے گی، جہاں اسے نومبر تک لانچنگ کے لیے تیار کر لیا جائے گا۔

اس مشن کے ذریعے مریخ کی سطح پر پائے جانے والے پتھروں اور مٹی کا تجزیہ کیا جائے گا، جو بہت سے تکنیکی سوالات کے جواب دینے میں بڑا مددگار ثابت ہو گا۔ انہی میں سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ آیا مریخ پر ایسے موسمی حالات موجود ہیں، جو ماضی میں اس سیارے پر زندگی کی اس کی قدیم ترین شکل میں موجودگی کو ارتقائی عمل سے گزرنے کا موقع فراہم کرنے کے قابل رہے ہوں۔

Posted on Jun 10, 2011

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.