چرغہ

اشیاء:
$مرغی # ایک عدد، وزن ڈیڑھ کلو (ثابت بنوائیں اور کٹ لگوالیں)
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا )
$لال مرچ # ایک چائے کا چمچہ
$لیموں # چار عدد
$سفید زیرہ # ایک چائے کا چمچہ، بھنا ہوا (پیس لیں)
$کالی مرچ # ایک چائے کا چمچہ (موٹی موٹی پسی ہوئی)
$سرکہ # تین کھانے کے چمچے
$نمک # حسبِ ذائقہ
$زردہ کا رنگ # چوتھائی چائے کا چمچہ
$تیل # حسبِ ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے مرغی کو دھو کر سرکہ، زردہ کا رنگ اور نمک لگا لیں، پھر لیموں کا رس نکال کر مرغی میں اچھی طرح مل دیں، اِس کے بعد ادرک لہسن اور باقی مصالحہ لگا کر چار گھنٹے کے لئے ڈھانک کر رکھ دیں? فِرج میں رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا?
کھانا نکالنے سے تھوڑی دیر پہلے کڑھائی میں تیل گرم کریں اور مصالحہ ملی مرغی کو ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر لیں?

Posted on Feb 16, 2011